سوال
ہجرت مدینہ کے وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کونسی آیت کی تلاوت فرما رہے تھے؟
جواب از فضیلۃ العالم محمد عمر اثری حفظہ اللہ
ہجرت مدینہ کے وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سورۃ توبہ کی درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت فرما رہے تھے:
ارشاد باری تعالیٰ:
"ثَانِیَ اثْنَیْنِ إِذْ هُمَا فِی الْغَارِ إِذْ یَقُوْلُ لِصَاحِبِهِ لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللّٰهَ مَعَنَا”
[سورۃ التوبہ: 40]
ترجمہ:
"جب وہ دو میں دوسرا تھا، جب وہ دونوں غار میں تھے، جب وہ اپنے ساتھی سے کہہ رہا تھا: غم نہ کر، بیشک اللہ ہمارے ساتھ ہے۔”