ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 02
سوال
کیا مسجد میں ایسی گھڑی لگانا جائز ہے جس کی آواز پورے گاؤں میں سنائی دیتی ہو؟
جواب
ایسی گھڑی لگانا جس میں گھنٹی یا کوئی ساز ہو، درست نہیں ہے، کیونکہ شرعی لحاظ سے ساز حرام ہیں اور گھنٹی کا استعمال بھی منع ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"فرشتے اس قافلے کے ساتھ نہیں ہوتے جس میں کتا یا گھنٹی ہو۔”
(صحیح مسلم، کتاب اللباس والزینة، باب كراهة الکلب والجرس فی السفر)
اسی طرح، ایک اور حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"گھنٹی شیطان کے باجے ہیں۔”
(صحیح مسلم، حوالہ سابقہ)
لہٰذا، مسجد میں ایسی گھڑی لگانا جو گھنٹی یا ساز والی ہو، جائز نہیں ہے۔