گھر میں ٹی وی رکھنے کا حکم اور بے حیائی سے بچاؤ
ماخوذ: قرآن و حدیث کی روشنی میں احکام و مسائل، جلد 01، صفحہ 529

سوال

میں نے سنا ہے کہ ہمارے رسول صلی الله علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ مسلمان بے غیرت نہیں ہو سکتا اور نہ ہی بے حیا ہو سکتا ہے۔ ہمارے گھر میں ٹیلی ویژن موجود ہے، میری والدہ اور بہنیں اس کو دیکھتی ہیں۔ میں انہیں منع کرتا ہوں، لیکن وہ باز نہیں آتیں۔ کیا یہ عمل بے غیرتی اور بے حیائی میں شمار نہیں ہوتا؟ میں کہتا ہوں کہ اس ٹیلی ویژن کو گھر سے نکال دیں، مگر میری والدہ کہتی ہیں کہ وہ اسے گھر سے نہیں نکالیں گی، اور اگر میں چاہوں تو گھر چھوڑ کر چلا جاؤں۔
مجھے بتائیں کہ اگر میں اسی گھر میں رہوں اور ٹیلی ویژن بھی گھر میں لگا رہے تو کیا میں ان احادیث کی زد میں آ جاؤں گا؟ یعنی کیا میں بھی بے غیرت اور بے حیا شمار ہوں گا؟ یا پھر مجھے گھر سے علیحدہ ہو جانا چاہیے؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آپ اپنے گھر والوں کو سمجھاتے رہیں، اللہ تعالیٰ بہتر فرمائے گا،
إِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالٰى۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے