تحریر: عمران ایوب لاہوری
اور گھریلو گدھے اور غلاظت کھانے والا جانور غلاظت ختم ہونے سے پہلے حرام ہے
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ :
أمرنا النبى صلى الله عليه وسلم فى غزوة خيبر أن تلقى الحمر الأهلية نيئة ونضيـحـة ثـم لــم يأمرنا بأكله بعد
”غزوہ خیبر کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم گھریلو گدھوں کا گوشت پھینک دیں ، کچا بھی اور پکا ہوا بھی ، پھر ہمیں اس کے کھانے کا کبھی آپ نے حکم نہیں دیا ۔“
[بخاري: 4226 ، كتاب المغازى: باب غزوة خيبر ، مسلم: 1938 ، نسائي: 4338]