گھریلو سانپوں کے نام اور نقصان کیا ہیں ؟
تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

گھریلو سانپوں کے نام اور نقصان کیا ہیں ؟

جواب :

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر خطبہ دیتے ہوئے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے:

«اقتلوا الحيات، واقتلوا ذا الطفيتين والأبتر، فإنهما يطمسان البصر، ويتستقطان الحبل »

”سانپوں کو مار ڈالو اور مارو دو نشانوں والے سانپ اور ابتر (چھوٹے زہریلے سانپ) کو، کیوں کہ وہ دونوں بینائی کو ختم کر دینے اور حمل کو گرا دیتے ہیں۔“

[صحيح البخاري رقم الحديث 3123، صحيح مسلم رقم الحديث 2233]

عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ”ایک دفعہ میں ایک سانپ کو قتل کرنے کے لیے اس پر حملہ آور ہوا (اسی دوران) مجھے ابولبابہ نے آواز دی کہ اسے قتل نہ کرنا۔ میں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو سانپوں کو قتل کرنے کا حکم دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلاشبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بعد گھروں میں ٹھہرنے والے کو قتل کرنے سے منع کر دیا تھا۔“

[صحيح البخاري رقم الحديث 3123]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے