مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

گھریلو خادمہ کا مالک سے پردہ کرنے کا شرعی حکم

فونٹ سائز:
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔

سوال :

کیا گھریلو خادمہ پر اپنے مالک سے پردہ کرنا واجب ہے ؟

جواب :

ہاں گھریلو ملازمہ پر اپنے مالک سے پردہ کرنا واجب ہے وہ اس کے سامنے بناؤ سنگھار نہیں کر سکتی اور شرعی دلائل کے عموم کی بنا پر اس کے ساتھ خلوت اختیار نہیں کر سکتی۔ نیز اس لئے بھی کہ اس کا بے پردہ ہونا اور مالک کے سامنے حسن کی نمائش کرنا فتنے کو بھڑکانے کا سبب ہے، اسی طرح ملازمہ کا مالک کے ساتھ خلوت میں رہنا مالک کے لئے شیطانی گمراہی کا باعث بن سکتا ہے۔ والله المستعان
(سابق مفتی اعظم سعودی عرب شیخ ابن باز رحمہ اللہ)

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔