سوال:
ایک جوڑے نے گود لی ہوئی بچی کو دکان کا دودھ پلایا تھا، بعد میں ان کی اپنی بھی ایک بیٹی ہو گئی۔ کیا یہ دونوں لڑکیاں ایک مرد کے نکاح میں جمع ہو سکتی ہیں؟
جواب از فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
جی ہاں، ان دونوں لڑکیوں کو ایک ہی مرد کے عقد نکاح میں جمع کیا جا سکتا ہے کیونکہ وہ شرعی طور پر سگی بہنیں نہیں ہیں۔
گود لی ہوئی بچی کو دکان کا دودھ پلایا گیا تھا، جس کی وجہ سے رضاعت کا رشتہ قائم نہیں ہوا۔
اس لیے شرعی طور پر کوئی ممانعت نہیں ہے کہ دونوں لڑکیاں ایک ہی شخص کے نکاح میں ہوں۔