ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال :
جو شخص یہ کہے کہ گناہوں پردوام ایمان کو نقصان نہیں پہنچا تا، اس کا کیا حکم ہے؟
جواب:
اہل سنت والجماعت کے نزدیک ایمان نیکیوں سے بڑھتا ہے اور گنا ہوں کے ارتکاب یا نیکیاں نہ کرنے سے کم ہوتا ہے۔ جو شخص گناہوں کو ایمان کے لیے نقصان دہ نہیں سمجھتا، وہ مرجئی ہے۔
❀ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (728 ھ) فرماتے ہیں:
من ظن أن الذنوب لا تضر من أصر عليها فهو ضال مخالف للكتاب والسنة وإجماع السلف والأئمة .
” جو یہ سمجھے کہ گناہوں پر اصرار کرنے سے ان کا نقصان نہیں ہوتا ، وہ گمراہ ہے، کتاب وسنت اور سلف وائمہ کے اجماع کا مخالف ہے۔“
(مجموع الفتاوى : 256/11)