گاوں میں بغیر خطبہ نکاح کی شرعی حیثیت اور شرائط

فونٹ سائز:
ماخوذ : فتاویٰ راشدیہ، صفحہ نمبر 438

سوال

اگر گاؤں میں کوئی پڑھا لکھا نہیں ہے تو اس میں اپنا پڑھا ہوا نکاح صحیح ہوگا یا نہیں؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس سوال کے جواب کے لیے اوپر کے سوال کا جواب کافی ہے۔ باقی نکاح کے شرائط یہ ہیں:

➊ عورت محرمات میں سے نہ ہو۔
➋ ایجاب و قبول (نکاح کی رضامندی کا اظہار) ہو۔
➌ دو گواہ موجود ہوں۔
➍ ولی النکاح راضی ہو۔
➎ مہر موجود ہو۔

اگر یہ شرائط پوری ہوں تو نکاح درست ہو جائے گا۔ باقی خطبہ پڑھنا ایک مسنون دعا ہے، یہ نکاح کے شرائط میں شامل نہیں ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب