ماخوذ : قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 01، ص 531
سوال
گانا بجانا، سننا، سنانا اور اس کے علاوہ قوالی، نعت، شعر گوئی وغیرہ کے بارے میں بتائیں؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
◄ ساز بجانا، سننا، سنانا اور ایسی مجالس میں شریک ہونا ناجائز ہے۔
◄ وہ اشعار جو کتاب و سنت کے موافق ہوں، درست ہیں۔
◄ البتہ اشعار کو اس قدر اہمیت دینا اور اس میں مشغول رہنا کہ وہ کتاب و سنت سے غفلت کا باعث بنے، درست نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب