کیا یہ بات درست ہے کہ صحیح بخاری کتاب اللہ کے بعد صحیح ترین کتاب ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

کیا یہ بات درست ہے کہ صحیح بخاری کتاب اللہ کے بعد صحیح ترین کتاب ہے؟

جواب :

علما کا اتفاق ہے کہ قرآن کے بعد صحیح بخاری صحیح ترین کتاب ہے
علامہ احمد سر ہندی حنفی (1034ھ ) لکھتے ہیں :
صحيح البخاري الذى هو أصح كتاب بعد كتاب الله.
”کتاب اللہ کے بعد صحیح ترین کتاب صحیح بخاری ہے۔ “
(رسالة رد الروافض، ص 9)