کیا گدھوں پر زکوۃ ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

کیا گدھوں پر زکوۃ ہے؟

جواب:

گدھوں پر زکوۃ نہیں ۔ علامہ عینی حنفی رحمہ اللہ ( 855ھ) فرماتے ہیں:
لا تجب الزكاة أيضا فى البغال والحمير بالإجماع .
”خچر اور گدھوں پر بالا جماع زکوۃ واجب نہیں۔“
(منحة السالك، ص 228)
اس بارے میں ایک ضعیف روایت بھی آتی ہے۔