کیا کوئی جن رسول بنا؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

کیا کوئی جن رسول بنا؟

جواب:

کوئی جن نبی یا رسول نہیں ہوا، تمام انبیا اور رسول انسانوں میں سے تھے۔ البتہ جو انبیا اور رسل مبعوث کیے گئے ، ان کی بعثت جنات کے لیے بھی تھی۔