کیا کم عمر بچوں کے روزے کا ثواب والدین کو ملتا ہے ؟

فونٹ سائز:
یہ اقتباس فضیلتہ الشیخ مُبشر احمد ربانی رحمہ اللہ کی کتاب احکام و مسائل رمضان سے ماخوذ ہے۔

کیا کم عمر بچوں کے روزے کا ثواب والدین کو ملتا ہے ؟

سوال :۔

کم عمر بچوں کے روزے کی درستی کی کیا شرائط ہیں؟ اور کیا یہ صحیح ہے کہ اس کے روزے کا ثواب ان کے والدین کو ملے گا؟

فتوى :۔

والدین کے لئے جائز ہے کہ وہ اپنے بچوں کو چھوٹی عمر میں روزے رکھنے کا عادی بنائیں۔ اگر وہ اس کی طاقت رکھتے ہوں، اگرچہ ان کی عمر دس برس سے بھی کم ہو اور جب ان میں سے کوئی جوانی کی عمر کو پہنچ جائے تو اس کو روزہ رکھنے پر مجبور کریں اور اگر کوئی بچہ روزہ رکھے تو اس کے لئے بھی بڑوں کی طرح ان تمام چیزوں سے پرہیز کرنا ضروری ہے جو روزہ کو خراب کرنے والی ہوں جیسا کہ کسی چیز کا کھانا اور اسی طرح دوسری نقصان دہ چیزیں ہیں۔ جہاں تک اس روزے کے ثواب کا تعلق ہے تو ثواب بچے کو بھی ملے گا اور اس کے والدین کو بھی۔