ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
اگر دودھ پینے والے بچے کی عمر ڈھائی سال ہے، تو کیا رضاعت ثابت ہو گی یا نہیں؟
جواب:
رضاعت ثابت نہ ہوگی۔ مدت رضاعت زیادہ سے زیادہ دو سال ہے، اس مدت میں کسی عورت کا دودھ کم سے کم پانچ مرتبہ پیا، تو حرمت رضاعت ثابت ہوگی۔
وَالْوَالِدَاتُ يُرْضِعْنَ أَوْلَادَهُنَّ حَوْلَيْنِ كَامِلَيْنِ لِمَنْ أَرَادَ أَنْ يُتِمَّ الرَّضَاعَةَ
(البقرة: 233)
مائیں اپنے بچوں کو مکمل دو سال دودھ پلائیں، جن کا ارادہ رضاعت مکمل کرنے کا ہو۔