مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

کیا چونے سے تیمم درست ہے؟ احادیث کی روشنی میں

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

کیا چونے سے تیمم درست ہے؟

جواب:

تیمم صرف پاک مٹی سے جائز ہے۔ چونا مٹی نہیں۔ قرآن کریم نے پاک مٹی سے تیمم کا حکم دیا ہے۔
❀ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جعلت تربتها لنا طهورا، إذا لم نجد الماء.
’’پانی نہ ملے تو زمین کی مٹی ہمارے لیے طہارت (وضو و غسل کا ذریعہ) بنا دی گئی۔‘‘
(صحیح مسلم: 522)
معلوم ہوا کہ صرف پاک مٹی سے تیمم ہو سکتا ہے۔

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔