سوال
پینٹ پہننا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
لباس سے متعلق شرعی ہدایات کو سمجھنے کے لیے، ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ہمیشہ پیشِ نظر رکھنا چاہیے:
"مَنْ تَشَبَّہَ بِقَوْمٍ فَہُوَ مِنْہُمْ”
(جو کسی قوم کی مشابہت کرے گا، وہ انہی میں شمار ہو گا)[رواہ احمد وابو داؤد۔ مشکوٰۃ۔ کتاب اللباس۔ الفصل الثانی]
اگر پینٹ پہننے میں کسی غیر مسلم قوم کی نقالی پائی جائے، تو ایسے لباس سے اجتناب ضروری ہوگا۔ کیونکہ اسلام میں غیر مسلم اقوام کی مشابہت اختیار کرنا ناپسندیدہ اور قابلِ احتراز عمل ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب