کیا پچھلے پہر اٹھ کر مسواک کرنا مسنون ہے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

کیا پچھلے پہر اٹھ کر مسواک کرنا مسنون ہے؟

جواب:

جی ہاں، پچھلے پہر جاگ کر مسواک کرنا مسنون ہے، ٹوتھ پیسٹ اور برش کا بھی یہی حکم ہے۔
❀ سیدہ عائشہ رضی الله عنہا بیان کرتی ہیں:
كنا نعد له سواكه وطهوره، فيبعثه الله ما شاء أن يبعثه من الليل، فيتسوك، ويتوضأ.
”ہم آپ صلى الله عليه وسلم کے لیے مسواک اور وضو کا پانی تیار رکھتیں۔ رات کو جب اللہ کے امر سے بیدار ہوتے تو مسواک کر کے وضو کرتے۔“
(صحيح مسلم: 746/139)
❀ سیدنا حذیفہ بن یمان رضی الله عنه بیان کرتے ہیں:
كان النبى صلى الله عليه وسلم إذا قام من الليل، يشوص فاه.
”نبی کریم صلى الله عليه وسلم قیام اللیل کے لیے اٹھتے تو مسواک کرتے۔“
(صحيح البخاري: 889، صحیح مسلم: 255/46)
③ سنن ابوداؤد (56، وسنده حسن) کے الفاظ ہیں:
إذا قام من الليل؛ تخلى، ثم استاك.
”رات کو آپ بیدار ہو کر بیت الخلا جاتے، پھر مسواک کرتے۔“

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے