ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کیا وضو میں چہرے کو تین مرتبہ دھونا ضروری ہے؟
جواب:
وضو میں چہرے کو کم سے کم ایک مرتبہ دھونا واجب ہے، تین مرتبہ دھونا مسنون و مستحب ہے۔
❀ حافظ ابن ملقن رحمہ اللہ (804ھ) فرماتے ہیں:
تثليث غسل الوجه، والإجماع قائم على سنيته
چہرے کو تین دفعہ دھونا مسنون ہے، اس پر اجماع ہے۔
(التوضيح: 179/4، 182)