کیا وتر واجب ہے یا سنت؟ تفصیلی شرعی جواب
ماخوذ: احکام و مسائل، نماز کا بیان، جلد 1، صفحہ 219

سوال

هَلِ الْوِتْرُ وَاجِبٌ اَمْ اَنَّه سُنَّةٌ ؟
’’کیا وتر واجب ہے یا سنت؟‘‘

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
وتر نماز سنت ہے، واجب نہیں۔

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:
«لَيْسَ الْوِتْرُ بِحَتْمٍ كَهَيْئَةِ الْمَكْتُوبَةِ وَلٰكِنْ سُنَّةٌ سَنَّهَا رَسُوْلُ اﷲِ ﷺ»
(بلوغ المرام مع توضیح الأحکام، ج 2، ص 193)

ترجمہ:
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
"وتر نماز فرضی نمازوں کی طرح فرض نہیں ہے بلکہ یہ ایک سنت ہے جسے رسول اللہ ﷺ نے سنت کے طور پر مقرر فرمایا ہے۔”

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1