کیا وبائی علاقے سے باہر نکلنا جائز ہے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

کیا وبائی علاقے سے باہر نکلنا جائز ہے؟

جواب:

جس علاقے میں وبا پھیل چکی ہو، وہاں پر موجود لوگوں کے لیے علاقہ سے باہر جانا جائز نہیں ، اسی طرح باہر کے لوگوں کے لیے وبائی علاقے میں داخل ہونا جائز نہیں۔
البتہ کسی طبی ضرورت کے تحت آیا ، جایا جا سکتا ہے۔
❀ عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
اگر تمہیں کسی جگہ طاعون کے مرض کا علم ہو، تو وہاں مت جاؤ اور اگر تمہارے علاقے میں طاعون کا مرض نازل ہو، تو وہاں سے بھاگ کرمت جاؤ۔“
(صحيح البخاري : 5729 ، صحیح مسلم : 2219)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے