کیا نکسیر آنے سے روزہ ٹوٹتا ہے؟ شرعی حکم واضح کریں

فونٹ سائز:
ماخوذ : فتاویٰ ارکان اسلام

سوال

کیا نکسیر سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نکسیر آنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، چاہے خون کی مقدار زیادہ ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ یہ خون انسان کے ارادے اور اختیار کے بغیر نکلتا ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب