کیا نماز کے لیے مسواک کرنا واجب ہے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

کیا نماز کے لیے مسواک کرنا واجب ہے؟

جواب:

نماز کے لیے مسواک کرنا واجب نہیں، مستحب ہے۔
❀ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لولا أن أشق على أمتي لا مرتهم بالسواك .
” اگر میں اپنی امت پر مشقت نہ سمجھتا، تو انہیں مسواک کرنے کا حکم دیتا۔“
(صحيح البخاري : 7240)
❀ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لولا أن أشق على أمتي لأمرتهم بالسواك مع كل وضوء .
”اگر میں اپنی امت کے لیے دشواری نہ سمجھتا، تو انہیں ہر وضو کے ساتھ مسواک کرنے کا حکم دیتا۔“
(مسند الإمام أحمد : 460/2، 517 ، السنن الكبرى للنسائي : 3031، شرح معاني الآثار للطحاوي : 43/1 ، صحيح)
اس حدیث کو امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ (140) اور امام ابن الجارود رحمہ اللہ (63) نے ”صحیح “کہا ہے۔
❀ حافظ خطابی رحمہ اللہ (388ھ) فرماتے ہیں:
فيه من الفقه أن السواك غير واجب وذلك أن لولا كلمة تمنع الشيء لوقوع غيره فصار الوجوب بها ممنوعا ولو كان السواك واجبا لأمرهم به شق أو لم يشق .
”اس حدیث میں فقہ ہے کہ مسواک واجب نہیں ہے، کیونکہ ”لولا“ ایسا لفظ ہے، جو غیر کے وقوع کی وجہ سے شے کو روک دیتا ہے اور اس کا واجب ہونا ممنوع ہو جاتا ہے، اگر مسواک واجب ہوتی ، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم امت کو اس کا حکم فرما دیتے، پھر چاہے مشقت کا باعث ہوتایا نہ ہوتا ۔“
(معالم السنن : 28/1)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1