کیا نماز جنازہ کے لیے قبلہ رخ ہونا ضروری ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

کیا نماز جنازہ کے لیے قبلہ رخ ہونا ضروری ہے؟

جواب :

نماز جنازہ فرض کفایہ ہے، ہر فرض نماز کے لیے قبلہ رخ ہونا ضروری ہے۔
❀ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (728 ھ) فرماتے ہیں:
أجمعوا أنها لا تصلى إلا إلى القبلة .
”فقہا کا اجماع ہے کہ نماز جنازہ قبلہ رخ ہی ادا کی جائے گی۔“
(مجموع الفتاوى : 272/21)