کیا نذر کی قضا ورثا پر واجب ہے
تحریر: عمران ایوب لاہوری

کیا نذر کی قضا ورثا پر واجب ہے
اس مسئلے میں اہل علم نے اختلاف کیا ہے۔
(جمہور ) اگر نذر مالی ہو تو اسے ادا کرنا واجب نہیں بلکہ میت کے ترکہ سے ادا کی جائے گی خواہ میت نے اس کی وصیت نہ بھی کی ہو۔ اور اگر نذرغیر مالی ہو تو اسے پورا کرنا بھی واجب نہیں ۔
(مالکؒ ، ابو حنیفہؒ) نذر صرف اس صورت میں ورثا پوری کریں گے جبکہ میت نے اس کی وصیت کی ہو ۔
(ابن حزمؒ ، اہل ظاہر ) نذر کی قضا ورثا پر ہر حال میں لازم ہے ۔
[قفو الأثر: 1726/5 ، فتح البارى: 593/11 – 594 ، سبل السلام: 1905/4]
(راجح) اہل ظاہر کا قول راجح ہے (بشرطیکہ کوئی شرعی عذر مانع نہ ہو ) کیونکہ حدیث میں موجود امر وجوب پر دلالت کرتا ہے ۔
[سبل السلام: 1905/4]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1