کیا نبی ﷺ نے عیدالاضحی پر حج کے بغیر بھی قربانی کی؟

فونٹ سائز:
ماخوذ : احکام و مسائل – قربانی اور عقیقہ کے مسائل، جلد 1، صفحہ 433

سوال

کیا رسول اللہ ﷺ نے حج کے مواقع کے علاوہ بھی عیدالاضحی پر قربانی دی ہے؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جی ہاں، رسول اللہ ﷺ نے حج کے مواقع کے علاوہ بھی عیدالاضحی کے دن قربانی دی ہے۔ اس بارے میں صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں واضح روایت موجود ہے:

حدیث


«عَنْ أَنَسٍ قَالَ : ضَحّٰی رَسُوْلُ اﷲِﷺبِکَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ أَقْرَنَيْنِ ذَبَحَهُمَا بَيَدِهِ وَسَمّٰی وَکَبَّرَ»

’’حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے دو مینڈھے، جو سیاہ و سفید رنگ کے اور سینگوں والے تھے، قربان کیے۔ آپ ﷺ نے ان کو اپنے ہاتھ سے ذبح کیا، اللہ کا نام لیا اور (اللہ اکبر) کہا۔‘‘

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب