کیا نبی کریم ﷺ کی کسی بیوی کا نکاح اللہ تعالیٰ نے کیا؟

ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی بیوی کا نکاح اللہ تعالیٰ نے کیا؟

جواب:

ام المومنین سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کا نکاح اللہ تعالیٰ نے کیا۔
❀ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
پردے والی آیت سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے متعلق نازل ہوئی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن (ولیمہ میں) گوشت اور روٹی کی دعوت کی۔ سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا دوسری بیویوں پر فخر کرتے ہوئے کہا کرتی تھیں: اللہ تعالیٰ نے میرا نکاح آسمان پر کیا ہے۔
(صحیح البخاری: 7421)

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سوشل میڈیا پر یہ مضمون فیچرڈ امیج کے ساتھ شئیر کرنے کے لیے یہ تصویر محفوظ کریں ⬇️