ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کیا میت کو ریشمی کپڑے میں کفن دیا جا سکتا ہے؟
جواب:
مردوں کے لیے ریشم پہننا حرام ہے۔ یہ حرمت کفن میں بھی ہے۔
❀ حافظ ابن عبد البر رحمہ اللہ (463ھ) فرماتے ہیں:
قد أجمع العلماء على كراهية الخن والحرير للرجال فى الكفن
” اہل علم کا اجماع ہے کہ مردوں کو موٹی یا باریک ریشم کا کفن دینا مکروہ (تحریمی) ہے۔ “
(الاستذكار : 20/3 )
اگر میت نے ریشمی کفن کی وصیت نہ کی ہو اور درثا ریشمی کفن دے دیں ، تو اس کا گناہ میت پر نہ ہوگا، بلکہ ورثا پر ہوگا۔