کیا موت کا وجود ہے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

کیا موت کا وجود ہے؟

جواب :

موت کا وجود ہے، موت اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہے، مخلوق کا وجود ہوتا ہے، فلاسفہ وغیرہ کہتے ہیں کہ موت زندگی کے زوال کا نام ہے، یہ درست نہیں، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے زندگی کو بھی پیدا کیا اور موت کو بھی۔
❀ علامہ ابن ابی العز حنفی رحمہ اللہ (792ھ) فرماتے ہیں:
الموت أمر وجودي، قال تعالى: ﴿الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ﴾ ، والعدم لا يكون مخلوقا، وإنما يقول: إن الموت زوال الحياة الفلاسفة ومن وافقهم، وقولهم باطل.
”موت ایک وجود والی شے ہے، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ﴾ جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا۔ عدم (جس کا وجود نہ ہو) مخلوق نہیں ہو سکتی۔ ”موت زندگی کے زوال کا نام ہے۔“ یہ بات فلاسفہ اور ان کے ہم نوا کہتے ہیں، ان کا قول باطل ہے۔“
(التنبيه على مشكلات الهداية : 346/1)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے