ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کیا موت اور حیات کا وجود ہے؟
جواب:
جی ہاں، ان دونوں کا وجود ہے۔
❀ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ﴾ (الملك: 2)
”اس نے موت اور حیات کو پیدا کیا۔“
قیامت کے دن موت کو ایک مینڈھے کی شکل میں لایا جائے گا۔
(صحيح البخاري: 4730، صحیح مسلم: 2849)