ماخوذ : احکام و مسائل، نماز کا بیان، جلد 1، صفحہ 158
سوال
کیا غیر مقلد کی نماز اس امام کے پیچھے ہو سکتی ہے جو ائمہ اربعہ میں سے کسی امام کی تقلید کو واجب قرار دیتا ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
میرے فہم کے مطابق، تقلید کا مطلب ہے کسی کے ایسے قول و نظریے کو ماننا جو کتاب و سنت کے خلاف ہو۔ اگر کوئی شخص تقلید کو واجب قرار دیتا ہے، تو اس کی اپنی نماز بھی درست نہیں ہوتی، کیونکہ ایسا شخص درحقیقت کتاب و سنت کا انکار کرنے والا ہے۔
لہٰذا، ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنے کا مسئلہ بعد میں آتا ہے، کیونکہ اس کی اپنی نماز ہی صحیح نہیں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب