مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

کیا مسوڑھوں سے خون نکلنے سے روزہ ٹوٹتا ہے؟ مکمل وضاحت

فونٹ سائز:
ماخوذ : فتاویٰ ارکان اسلام

سوال

کیا روزہ دار کے مسوڑھے سے خون نکلنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

الجواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

  • اگر روزہ دار کے دانتوں یا مسوڑھوں سے خون نکلے، تو اس کا روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
  • تاہم، جہاں تک ممکن ہو، خون کو نگلنے سے بچنا چاہیے۔
  • اسی طرح اگر نکسیر پھوٹ جائے، تو بھی اگر روزہ دار اسے نگلنے سے اجتناب کرے تو اس کا بھی روزے پر کوئی اثر نہیں ہوگا، نہ ہی اس کی وجہ سے قضا لازم آئے گی۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔