سوال:
کیا مسجد میں حدود قائم کی جا سکتی ہیں؟
جواب:
مسجد میں حدود قائم نہیں ہو سکتیں۔ اس پر اجماع ہے۔
❀ علامہ ابو عبد اللہ قرطبی رحمہ اللہ (671ھ) فرماتے ہیں:
لا تقام الحدود فيه إجماعا
اس پر اجماع ہے کہ مسجد میں حدود قائم نہیں کی جائیں گی۔
(تفسير القرطبي: 15/164)
فائدہ:
❀ علامہ ابن ہمام حنفی رحمہ اللہ (861ھ) فرماتے ہیں:
لا يقام حد فى مسجد بإجماع الفقهاء ولا تعزير
فقہا کا اجماع ہے کہ مسجد میں حد اور تعزیر قائم نہیں کی جا سکتی۔
(فتح القدير: 5/235، مرقاة المفاتيح لملا علي القاري: 6/2333)
مسجد میں حدود قائم کرنے کی ممانعت پر مروی روایات ثابت نہیں۔