سوال :
ہاتھ میں گھڑی باندھنے کا کیا حکم ہے؟ بہت سے لوگ یہ سمجھ کر کہ اس میں عورتوں کی مشابہت ہے، ہمیں گھڑی باندھنے سے منع کرتے ہیں؟
جواب :
میں، گھڑی پہننے میں کوئی حرج نہیں سمجھتا، اس میں عورتوں سے مشابہت کی کوئی بات نہیں، کیونکہ عورتوں اور مردوں کی گھڑیاں مختلف ہوتی ہیں۔ اگر ایک جیسی بھی ہوں تو بھی کوئی حرج نہیں، بالکل اسی طرح جس طرح عورتوں اور مردوں کی انگوٹھیاں مشترک ہوتی ہیں اور دونوں کے لیے پہننا درست ہے۔ اس کے علاوہ گھڑی باندھنے کا مقصد زیب و زینت نہیں ہوتا، بلکہ اوقات جاننے کے لیے باندھی جاتی ہے۔