ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کیا ماہ رجب زکوٰۃ کا مہینہ ہے؟
جواب:
ماہ رجب کو زکوٰۃ کا مہینہ قرار دینا ثابت نہیں۔
علامہ ابن رجب رحمہ اللہ (795ھ) فرماتے ہیں:
أما الزكاة فقد اعتاد أهل هذه البلاد إخراج الزكاة في شهر رجب، ولا أصل لذلك في السنة، ولا عرف عن أحد من السلف
ان شہروں کے لوگوں کی عادت ہے کہ وہ ماہ رجب میں زکوٰۃ نکالتے ہیں، لیکن اس کی کوئی دلیل سنت نبوی یا اسلاف سے منقول نہیں۔
(لطائف المعارف: 120)