ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کیا لہسن کھانا مکروہ ہے؟
جواب:
کچا لہسن اور پیاز کھانا جائز ہے، البتہ جب نماز کا وقت ہو، تو نہیں کھانا چاہیے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچا لہسن اور پیاز کھا کر مسجد آنے سے منع کیا ہے۔ یہ نمازیوں اور فرشتوں کے لیے باعث اذیت ہے۔
❀ علامہ کرمانی حنفی رحمہ اللہ (786ھ) فرماتے ہیں:
أجمع العلماء على إباحة أكله.
” اہل علم کا اجماع ہے کہ لہسن کھانا مباح ہے۔“
(شرح الكرماني: 101/16)