ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کیا لونڈی کی آزادی کو مہر مقرر کیا جا سکتا ہے؟
جواب:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو آزاد کر کے ان سے نکاح کیا اور اسی آزادی کو حق مہر بنایا۔
❀ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
إن رسول الله صلى الله عليه وسلم أعتق صفية وجعل عتقها صداقها
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو آزاد کیا اور ان کی آزادی کو ہی ان کا حق مہر بنا دیا۔“
(صحيح البخاري : 5086 ، صحیح مسلم : 1365)