ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال :
کیا لمبے ناخنوں سے وضو ہو جاتا ہے؟
جواب :
ناخنوں کو لمبا کرنا ناجائز اور فطرت کی مخالفت ہے، ناخن کاٹنے کی انتہائی مدت چالیس دن ہے ، اس کے بعد ناخن رکھنا حرام ہے، نیز کافروں سے مشابہت ہے ۔ مگر لمبے ناخنوں سے وضو درست اور صحیح ہے۔