کیا قربانی کے بکرے کو خصی کرنا جائز ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ : احکام و مسائل، قربانی اور عقیقہ کے مسائل، جلد 1، صفحہ 435

سوال

قربانی کا بکرا خصی کروا سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

خصی کرنا یا کروانا جائز نہیں ہے۔
اس بارے میں تفسیر ابن کثیر میں اللہ تعالیٰ کے فرمان:

«فَلَیُغَیِّرُنَّ خَلْقَ اﷲِ»النساء: 119
’’اور وہ خدائی ساخت میں ردّ و بدل کریں گے‘‘

کو بنیاد بنایا گیا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ کی تخلیق میں تبدیلی کرنا جائز نہیں۔

البتہ خصی جانور کی قربانی درست ہے،
کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے خصی جانور کی قربانی دی ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب