سوال
قراءت کرتے وقت اگر کوئی آیت یا لفظ غلطی سے رہ گیا ہو تو کیا ایسی صورت میں سجدہ سہو کرنا ہوگا یا نہیں؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر نماز کے دوران قراءت کرتے وقت کوئی آیت بھول جائے، یا کسی آیت کا کوئی لفظ غلطی سے چھوٹ جائے، تو ایسی حالت میں سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا۔
✿ سجدہ سہو صرف اس وقت لازم آتا ہے جب نماز میں کمی یا زیادتی ہو جائے۔
✿ صرف کسی لفظ یا آیت کے چھوٹ جانے سے سجدہ سہو لازم نہیں آتا، جب تک کہ اس سے نماز کے ارکان یا واجبات میں خلل واقع نہ ہو۔
✿ لہٰذا محض قراءت میں کسی آیت یا لفظ کا رہ جانا سجدہ سہو کو واجب نہیں کرتا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب