سوال :
کیا قرآن کی کوئی صورت بغیر وضو پڑھی جاسکتی ہے؟
جواب :
بے وضو شخص قرآنی مصحف کو نہیں چھو سکتا، البتہ زبانی یا موبائل وغیرہ سے دیکھ کر قرآن پڑھ سکتا ہے۔ قرآن پڑھنے کے لیے وضوضروری نہیں ، البتہ مصحف کو ہاتھ میں لینے کے لیے وضو ضروری ہے۔
❀ سید نا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں :
استيقظ رسول الله صلى الله عليه وسلم، فجلس يمسح النوم عن وجهه بيده، ثم قرأ العشر الآيات الخواتم من سورة آل عمران، ثم قام إلى شن معلقة، فتوضأ منها فأحسن وضوءه، ثم قام يصلي .
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے اور بیٹھ کر آنکھیں ملنے لگے، پھر سورت آل عمران کی آخری دس آیات کی تلاوت کی ، پھر (پاس) لٹکے ایک مشکیزے کی طرف گئے اور اس سے اچھی طرح وضو کیا، پھر نماز کے لیے کھڑے ہو گئے۔ “
(صحيح البخاري : 183 ، صحیح مسلم : 256)
❀ علامہ ابن بطال رحمہ الله (449ھ) فرماتے ہیں:
في هذا الحديث من الفقه رد على من كره قراءة القرآن على غير طهارة لمن لم يكن جنبا، وهو الحجة الكافية فى ذلك .
”اس حدیث میں اس کا رد ہے، جو غیر جنبی بے وضو شخص کے لیے قرآن کریم کی تلاوت کو مکر وہ سمجھتا ہے، اس مسئلہ میں یہ حدیث ہی مکمل حجت ہے ۔“
(شرح صحيح البخاري : 279/1)