ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
ایک عورت نے غیر مسلم لڑکی کو دودھ پلایا، بعد میں وہ لڑکی مسلمان ہو گئی، کیا عورت کے بھائی کا نکاح اس لڑکی سے ہو سکتا ہے؟
جواب:
ان کا آپس میں نکاح نہیں ہو سکتا۔ یہ دونوں رضاعی ماموں بھانجی ہیں، تو جیسے نسبی ماموں بھانجی کا نکاح جائز نہیں، اسی طرح رضاعی ماموں بھانجی کا نکاح جائز نہیں۔
وَبَنَاتُ الْأُخْتِ
(النساء: 23)
اور بہنوں کی بیٹیوں کو (بھی تم پر حرام کر دیا گیا ہے)۔
یہاں رضاعی بھانجیاں بھی مراد ہیں، کیونکہ جو رشتے ولادت سے حرام ہوتے ہیں، وہ رضاعت سے بھی حرام ہوتے ہیں۔