ماخوذ: احکام و مسائل، جنازے کے مسائل، جلد 1، صفحہ 257
فوت شدہ عورت یا مرد کے چہرے کو غیر محرم دیکھ سکتا ہے یا نہیں؟
سوال:
کیا کوئی غیر محرم مرد فوت شدہ عورت کا چہرہ دیکھ سکتا ہے؟ یا کوئی غیر محرم عورت فوت شدہ مرد کا چہرہ دیکھ سکتی ہے؟
جواب:
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
غیر محرم مرد یا عورت کی طرف دیکھنے سے متعلق جو احادیث ممانعت پر مبنی ہیں، وہ عمومی نوعیت کی ہیں، یعنی یہ احادیث زندہ اور مردہ دونوں صورتوں پر لاگو ہوتی ہیں۔
لہٰذا، فوت شدہ عورت کو کوئی غیر محرم مرد نہیں دیکھ سکتا، اور فوت شدہ مرد کو کوئی غیر محرم عورت بھی نہیں دیکھ سکتی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب