ماخوذ: احکام و مسائل، روزوں کے مسائل، جلد 1، صفحہ 288
سوال
کیا عورت اپنے گھر میں اعتکاف بیٹھ سکتی ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نبی اکرم ﷺ کے زمانہ مبارک میں عورتیں بھی مسجد ہی میں اعتکاف بیٹھا کرتی تھیں۔
◈ جیسا کہ صحیح بخاری میں موجود ہے:
(صحیح بخاری، کتاب الاعتکاف، باب اعتکاف النساء و باب الاعتکاف فی العشر الاواخر)
لہٰذا، نبی ﷺ کے دور میں عورتیں اعتکاف کے لیے مسجد ہی کو اختیار کرتی تھیں، گھر کو نہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اعتکاف کی شرعی جگہ مسجد ہے، چاہے وہ مرد ہو یا عورت۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب