کیا عورت پر مسجد میں نماز باجماعت فرض ہے؟ مکمل وضاحت

فونٹ سائز:
ماخوذ : احکام و مسائل، نماز کا بیان، جلد 1، صفحہ 155

سوال

کیا عورت پر بھی پانچ وقت کی نماز باجماعت مسجد میں جا کر ادا کرنا فرض ہے؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورتوں کے لیے مسجد میں جا کر نماز باجماعت ادا کرنا فرض نہیں ہے، بلکہ اجازت ہے۔

جیسا کہ نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے:

«لاَ تَمْنَعُوْا اِمَائَ اﷲِ مَسَاجِدَ اﷲِ»
’’اللہ کے گھروں سے اللہ کی بندیوں کو نہ روکو‘‘
(صحیح بخاری، کتاب الجمعۃ)

یعنی عورتوں کو اگر وہ مسجد جانا چاہیں تو روکا نہ جائے، لیکن ان کے لیے مسجد جانا فرض نہیں ہے۔

ھذا ما عندي، والله أعلم بالصواب