ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کیا عورت غیر محرم مرد سے بات کر سکتی ہے؟
جواب:
عورت کا غیر محرم سے بات کرنا جائز ہے، اگر مردوں سے بات کرنی پڑ جائے، تو مناسب ہے کہ اسلوب میں سختی اور لہجے میں درشتی اختیار کریں، نرمی و لطافت سے پیش نہ آئیں کہ کہیں اجنبی اس میں دلچسپی لینے لگے۔
يا نساء النبى لستن كأحد من النساء إن اتقيتن فلا تخضعن بالقول فيطمع الذى فى قلبه مرض وقلن قولا معروفا 
اے پیغمبر کی بیویو! تم دوسری عورتوں کی طرح نہیں ہو، اگر پرہیزگار ہو، تو نرم باتیں نہ کرو، کہیں یوں نہ ہو کہ کسی دل کے مریض میں طمع پیدا ہو جائے اور بات دستور کے مطابق کیا کرو۔
(سورة الأحزاب: 32) 
