ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کیا عورت بغیر محرم کے حج و عمرہ کا سفر کر سکتی ہے؟
جواب:
عورت بغیر محرم کے سفر نہ کرے۔
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لا يحل لامرأة تؤمن بالله واليوم الآخر أن تسافر مسيرة يوم وليلة ليس معها حرمة.
جو عورت اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتی ہے، اس کے لیے جائز نہیں کہ وہ ایک دن اور ایک رات کا سفر بغیر محرم کے کرے۔
(صحيح البخاري: 1088، صحيح مسلم: 1339)
جس عورت کو محرم رشتہ دار میسر نہیں، تو اس پر حج و عمرہ کے لیے جانا لازم نہیں۔