کیا عشق جنت کا باعث ہے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

کیا عشق جنت کا باعث ہے؟

جواب:

سید نا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
”جس نے عشق کیا، تو اسے دل ہی دل میں چھپایا، پاکدامنی اختیار کی اور صبر کیا، اللہ تعالیٰ اسے معاف فرما کر جنت میں داخلہ نصیب فرمائیں گے۔“
(الطيوريات : 147/1 ، تاريخ بغداد للخطيب : 156/5 ، العلل لابن الجوزي : 286/2)
روایت سخت ضعیف ہے۔
① ابویحیی قمات جمہور ائمہ کے نزدیک ضعیف ہے۔
② سوید بن سعید ہروی ضعیف ، مدلس اور تلقین قبول کرنے والا راوی ہے۔
❀ حافظ ابن الجوزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
”رسول اللہ صلى الله عليه وسلم سے یہ حدیث ثابت نہیں۔“
(العلل المتناهية : 286/2)
اس روایت کی ایک اور سند بھی ہے ، جس میں ابن ابی نجیح مدلس ہیں ۔
❀ نیز اس سند کے متعلق علامہ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
”یہ روایت ابن ماجشون پر جھوٹ ہے، انہوں نے یہ روایت بیان نہیں کی اور نہ ہی زبیر بن بکار نے ان سے روایت کی ہے، بلکہ یہ کسی جھوٹے راوی نے
(ابن ماجشون پر ) تھوپ دی ہے ۔“
(الداء والدواء، ص 570)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے