ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 01، ص 545
سوال
میرے بیٹے کا نام کسی نے عبداللہ رکھ دیا ہے، میں اس کا نام اسامہ رکھنا چاہتا ہوں۔ کیا عبداللہ کا نام ختم کر کے اسامہ رکھنے میں کوئی گناہ تو نہیں ہوگا؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس میں کوئی گناہ نہیں، لیکن یہ بات واضح ہے کہ عبداللہ نام، اسامہ کے نام سے زیادہ افضل اور اللہ تعالیٰ کو زیادہ محبوب ہے۔
کیونکہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کا فرمان ہے:
{أَحَبُّ الْأَسْمَآئِ إِلَی اﷲِ عَبْدُ اﷲِ وَعَبْدُ الرَّحْمَانِ}
\[اللہ کے پسندیدہ نام عبداللہ اور عبدالرحمن ہیں]
\[ابواب الادب ترمذی، الجلد الثانی، باب ما جاء ما یستحب من الاسمائ]
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب