ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کیا صدقہ فطر کی طرح قربانی بھی واجب اور فرض ہے؟
جواب:
صدقہ فطر فرض ہے، جبکہ قربانی مستحب مؤکد سنت ہے۔ اس کے وجوب پر کوئی صحیح دلیل موجود نہیں۔
❀ علامہ ابن حزم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
لا يصح عن أحد من الصحابة أن الأضحية واجبة
کسی صحابی سے قربانی کو واجب کہنا ثابت نہیں۔
(المحلی بالآثار: 6/10)
علامہ شاطبی رحمہ اللہ (790ھ) فرماتے ہیں:
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم قربانی کرنا ضروری نہیں سمجھتے تھے۔
(الاعتصام: 2/602)
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے قربانی ترک کرنا بھی ثابت ہے۔
(الخلافیات للبیہقی: 7/335، وسندہ صحیح)